Advertisement

Main Ad

Dr.Altaf travelog "Thailand ka Rang" (سفرنامہ تھائی لینڈکے رنگ)

 

سفرنامہ تھائی لینڈکے رنگ

تھائی لینڈ جانے کا میرا بنیادی مقصد اپنی علمی استعداد کی بڑھوتری تھا۔ ذاتی طور پر مجھے اس سفر سے ایک فائدہ ہوا جس کو اگر بنیادی مقصد کا سائیڈایفیکٹ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا وہ ہے تھائی سماج اور تھائی لینڈ کی تہذیبی بو قلمونیوں سے آگاہی جس نے مجھے آخری وقت تک اپنے حصار میں رکھا۔ میری خوش بختی تھی کہ مجھے وہاں نیرومن ملی جن کے ساتھ تھائی تہذیب و معاشرت اور سماج پر مکالموں اور طویل بحثوں نے میرے لیے فہم و فراست کے نئے دَروا کیے۔ میں معاشرے کو ایک کاروان سمجھتا ہوں۔ اس کاروان کو ہر وقت راہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے جس کے ذریعے اس معاشرے کو درست نشان اور پتہ کے ساتھ ایک نئی راہ اور نئی منزل کی نوید ملے۔ تھائی معاشرہ بھی ایک کاروان ہے جس نے اپنے لیے نئی راہوں اور منزلوں کا تعین کیا ہوا ہے۔ میں نیرومن کے ساتھ انہی راہوں پر دُورتک گیا ہوں۔ جہاں ہم نے مٹتے اقدار کے نوحے بھی گائے ہیں اور نئی منزلوں کے گیت بھی۔دیکھا جائے تو میرا یہ سفرنامہ انہی دو لفظوں کے گرد مُطَوِف ہے اقدار کی زبوں حالی کا نوحہ اور نئی منزلوں کی تلاش پر خوشی کے گیت۔

: For download pdf file click on the link

Download .pdf

Post a Comment

0 Comments